بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ یورپی کمیشن کی سربراہ صدر 'اورزولا فون دیر لاین' نے منگل کی شام کہا کہ آبنائے ہرمز کی بندش نے یورپی یونین کی ایندھن درآمدات کی لاگت پر 142 ارب یورو اضافی بوجھ ڈالا ہے۔
فون دیر لائن نے برسلز میں 'ون-ون' (Win-Win) کانفرنس سے خطاب کے دوران بتایا کہ یہ اضافی رقم ایندھن کی درآمدات پر ـ درآمدات میں اضافے کے بغیر ـ خرچ ہوئی ہے۔
فون دیر لائن نے یورپی ممالک سے درآمد شدہ تیل اور گیس پر انحصار کم کرنے کی اپیل کی ہے۔
خبر رساں ایجنسی 'آنسا' کے مطابق، فون دیر لائن نے اس بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا: "جب ہم تیل اور گیس درآمد کرتے ہیں، تو درحقیقت ہم ان کے ساتھ آنے والے جھٹکوں اور بحرانوں کو بھی درآمد کر رہے ہوتے ہیں۔ لیکن ’صاف توانائی کی جانب منتقلی‘ (clean transition) کا تعلق یورپ کی مسابقتی صلاحیت اور خود مختاری سے ہے۔"
اس سے قبل بھی فرانس کے صدر 'ایمانوئل میکرون' نے کہا تھا کہ ایران پر امریکی مسلط کردہ جنگ نے توانائی کے بحران کو شدید کر دیا ہے۔
میکرون نے فوری طور پر ایک سفارتی حل کا مطالبہ کیا تھا جو آبنائے ہرمز کے کھلنے کی ضمانت دے۔
آپ کا تبصرہ